پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پوڈ کاسٹ یا مذھبی منافرت کی مذموم سازش

شیعہ نیوز:
سوشل میڈیا کی اثرپذیری کے اس دور میں اپنے اھداف کے حصول کو أسان ترین بنانے کے لیے جدید ابلاغی ذراٸع موثر ٹول کے طور پر استعمال ھو رھے ھیں مین سٹریم میڈیا بھی
سوشل میڈیا کے ھاتھوں اتنا پٹ چکا ھے کہ الیکٹرونک میڈیا کے کٸی کہنہ مشق ابلاغی گرو بھی اب سوشل میڈیا کے دست نگر نظر أتے ھیں چند سالوں میں کٸی معروف انکر مین سٹریم میڈیا پہ پٹنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے ابلاغی دوڑ میں جتے ھوۓ ھیں ان کا ھدف ویوز کے حصول کے ذریعے ڈالرز کمانا ھے
نیک نامی جن کے حصے میں کبھی بھی نہ رھی ھو وہ مثبت سوچ کے ساتھ کسی عمل کو انجام کیسے دے سکتے ھیں پوڈ کاسٹ انٹرویوز کا ایک ایسا جدید سلسلہ ھے کہ جو چند سالوں میں بہت مقبول ھواجس میں کٸی ابلاغی ماھرین وارد ھوۓ ان میں سے ایک ارًشاد بھٹی ھے پوڈ کاسٹ کسی بھی شخصیت کی زندگی کی جدوجہد مخصوص نظریات و اھداف اور ان ذات کے حوالےسے کچھ وضاحت طلب سوالات پر مشمل ھوتا ھے موصوف ارشاد بھٹی نے جتنے بھی پوڈ کاسٹ کٸے اسی فریم ورک میں کٸے لیکن جونہی مولانا سید شہنشاہ نقوی سے پوڈ کاسٹ کرنے بیٹھا تو اس نے فریم تبدیل کر لیا اس کے مخاطب قبلہ صاحب تھے لیکن وہ وضاحت علامہ مجلسی علیہ رحمہ سے لینا چاھتا تھا میری دانست میں سب سے پہلے وہ صحافتی بد دیانتی کا شکار ھوا ھے نیز اس نے جو سوال تیار کٸے اور اس کی پیش کاری کا انداز اپنایا اس کے اھداف درج ذیل ھو سکتے ھیں۔
1.متنازعہ ترین پوڈ کاسٹ کےذریعے ویوز کا حصول
2.عالمی سطح پر تشیع کے مقاومتی کردارکو داغدار کرنے کی کوشًش
3۔ اتحاد امت کی بات کرنے والے ایک معتبر شیعہ خطیب کو متنازع بنانا
4.تشیع دشمنی کی أگ کوبھڑکانا
5.اس وقت جب وحدت امت کی اًًشد ضرورت ھے ایسے ماحول میں مذھبی منافرت پھیلانا
میری نظر میں یہ وہ پانچ وجوھات ھو سکتی ھیں اس انجام پانے والے عمل کی عین ممکن ھے اس وقت فلسطین وغزہ کے مظلومین کی حماٸت کے لیے تشیع کاجواھم کردار ھے اسے مخدوش کرتے ھوۓ استعماری طاقتوں کی خوشنودی بھی حاصل کی جاری ھو ایک بات قبلہ محترم سید شہنشاہ نقوی صاحب کے حوالے سے بھی اھم ھے کہ انہیں ایسے پوڈ کاسٹ کو قبول ھی نہیں کرنا چاھیے تھا کہ جس میں چودہ سو سال کے اختلافی امور کی وضاحتوں کا بوجھ ان کے کندھوں پہ ڈال دیا گیا ایک بدترین کھیل یہ بھی کھیلا جا رھا ھے کہ پوڈ کاسٹ کے من پسند کلپس چن کر مکتب کے خلاف زھریلے پروپیگنڈے کو بھی پھیلایا جارھا ھے جبکہ قبلہ شہنشاہ نقوی نے عظیم مصالح امت کی خاطرراہ حکمت کو اپنایا۔
خدا ان ابلاغ گردوں کو مثبت اورامت کے لیے فاٸدہ مند صحافت کی توفیق عطا فرماۓ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button