اہم پاکستانی خبریں

پولیس نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کر لیا

شیعہ نیوز: اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پر چھاپا مارا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا، فی الحال گرفتاری کی تفصیلی وجوہات سامنے نہیں لائی جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ سے کمپیوٹر اور سامان بھی اٹھا لیا گیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو پولیس کی جانب سے حراست لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ پولیس نے بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن کو گرفتار کرلیا ہے۔پی ٹی آئی جماعت کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے بیرسٹر گوہر علی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) وکلاء ونگ کے ارکان اور کارکن جی پی او چوک مال روڈ پر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر مظاہرین کی قیادت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button