اہم پاکستانی خبریں

بلدیاتی الیکشن کیلئے پولیس نہیں، لانگ مارچ روکنے کیلئے ہے، علی زیدی

شیعہ نیوز:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے پولیس نہیں لیکن لانگ مارچ کو روکنے کے لئے پولیس ہے،یہ ہر چیز میں کرپشن کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 245کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علی زیدی کا مزید کہا کہ ہم سب نے اسمبلی سے استعفے دیئے تھے لیکن یہ اپنی مرضی سے استعفے قبول کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کروائے جائیں، پیپلز پارٹی اپنی شکست سے ڈرتی ہے، پی ڈی ایم کام کرنے کے بجائے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنسز کررہی ہے، علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب نے جو تباہ کاریاں کیں اس میں سندھ کے عوام کی نسلیں اور فصلیں دونوں تباہ ہو گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button