دنیا

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد

شیعہ نیوز: مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان کو لاتیں مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹی شن کے سامنے احتجاج کیا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لاتیں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ولادیمیر پوتین اور بشار اسد کی خاص ملاقات، خطے کی کشیدہ صورت حال کا جائزہ

پاکستانی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر کچھ لوگوں میں آپس میں جھگڑا ہو گیا، اس دوران پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں 2 پولیس اہلکار ایک نوجوان کو لاتیں مار رہے ہیں اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس دوران ایک خاتون انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں، جب کہ ویڈیوز میں مختلف آوازیں آرہی ہیں ’ہم نے کچھ نہیں کیا‘، ’لوگوں کو لاتیں مارنا بند کرو‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button