اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کھارادر بم دھماکے میں ملوث پولیس اہلکار کے تہلکہ خیز انکشافات

دہشتگردی کےواقعے میں مذید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ سندھ کے دارالحومت کراچی کے علاقے کھارادر بم دھماکے میں ملوث گرفتار پولیس اہلکار دلبر نے دہشتگردی واقعے میں مزید اہلکاروں کے ملوث ہونے سمیت حیران کن انکشافات کرڈالے۔

تفصیلات کے مطابق کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار دلبر کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش بتایا کہ دہشتگردی کےواقعے میں مذید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں این اے 240 میں پر امن الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا ہے۔علی حسین نقوی

پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتار پولیس اہلکار نے دیگر اہلکاروں کی تفصیلات بتا دی ہیں جس کے بعد اہلکار کی نشاندہی پر تفتیش کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کے موبائل فون کا فارنزک کیا جائے گا، آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، تاہم مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔ گزشتہ روز کھارادر بم دھماکے کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی حکام نے مقدمے میں کالعدم تنظیم کے رکن و پولیس اہلکار کو گرفتار کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزم دلبر کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دلبر علی نے ساتھی ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کاا نکشاف کیا ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کارکنوں میں کالعدم ایس آر اے کیجانب سے ملنے والی رقم تقسیم کرنے میں شامل ہے، ملزم سے اندرون سندھ دیگر دھماکوں سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے۔ جس پر عدالت نے سی ٹی ڈی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے 23 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button