پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام عالمی منصوبے کا حصہ ہے۔مولانا احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے مرکزی وائس چئیرمین مولانا احمد اقبال رضوی نے اپنے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر میں اسلام دشمن قوتیں، صہیونی لابی، ہندوستان کی فسطائی حکومت اور مغربی استعماری طاقتیں ایک ناپاک اتحاد کے ذریعے امتِ مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کا ہدف صرف فلسطین، کشمیر اور یمن نہیں — بلکہ پورے عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور دفاعی حیثیت کو کمزور کرنا ہے۔ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی جارحیت، صہیونی و مغربی سرپرستی، اور پاکستان میں سیاسی عدم استحکام دراصل اسی عالمی منصوبے کا حصہ ہے۔

ایسے نازک حالات میں پاکستان کے مقبول ترین عوامی رہنما عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری، ان کے خلاف بے بنیاد اور انتقامی مقدمات کا قیام، اور سیاسی آزادی کو سلب کرنا قومی وحدت و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک اور عالمی دشمنوں کی سازشوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ عمران خان کی رہائی اور ان کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات کا فوری خاتمہ نہ صرف انصاف کا تقاضا ہے بلکہ پاکستان کے داخلی استحکام، جمہوریت کے تسلسل اور عالمی سازشوں کا توڑ کرنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی عدلیہ، عسکری و سیاسی قیادت اور باشعور عوام اس حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے پاکستان کے وقار، قومی خودمختاری اور دینی تشخص کے تحفظ کے لیے متحد ہوں، اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور انتقامی سیاست کے خاتمے کے لیے آواز بلند کریں۔ پاکستان ملتِ اسلامیہ کا مضبوط قلعہ ہے، اور اس قلعے کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانا ہم سب کا قومی، دینی اور اخلاقی فرض ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button