اہم پاکستانی خبریں

سیاسی جماعتیں بار بار فضل الرحمان کو گورنر شپ دینے کا کہہ رہی ہیں، غلام علی

شیعہ نیوز: خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا اگلا گورنر کون ہوگا۔؟ حتمی فیصلہ آنے میں بہت وقت ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے صدر اور وزیراعظم کا انتخاب ہوگا اس کے بعد گورنر کا فیصلہ آئے گا۔ مجھے کسی نے استعفیٰ دینے کا نہیں کہا، مولانا فضل الرحمان کو بار بار سیاسی جماعتیں خیبرپختونخوا کی گورنر شپ دینے کا کہہ رہی ہیں۔ غلام علی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بار بار انکار کر رہے ہیں۔ جماعت کا جو فیصلہ ہے اسی پر قائد جمعیت کھڑے ہیں، مختلف سیاسی وفود مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن وہ نہیں مان رہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے اختلاف نہیں لیکن شکوے ضرور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button