اہم پاکستانی خبریں

ڈیرہ غازی خان: پولیس سے جھڑپ میں 4 خوارج ہلاک، دیگر ساتھی فرار

شیعہ نیوز:ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں پولیس اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خارجہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقے میں خارجی دہشت گرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، تاہم پنجاب پولیس نے موثر کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے خارجی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی نگرانی، ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔

دوسری جانب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 خوارج کو ہلاک کرنے پر پولیس ٹیم کی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button