
پاپ فرانسس نے ایسٹر پر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے
شیعہ نیوز: کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پاپ فرانسیس نے ایسٹر کے پیغام میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے
مغربی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ پاپ فرانسیس نے نمونیہ کے بعد نقاہت کے باوجود ویٹیکن کے سینٹ پیٹرچرچ کی بالکنی میں ظاہر ہوئے اوران کے معاون نے، پاپ کا ایسٹر کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا نے اپنے اس پیغام میں غزہ کی صورت حال کو غم انگیز اور افسوسناک قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے: اسرائیلی فوج کی دہشتگردی میں فلسطینی نوجوان شہید
یاد رہے کہ پاپ فرانسیس غزہ کے فلسطینیوں کی صورت حال پراس سے پہلے بھی بار ہا تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
انھوں نے اپنے ایسٹر کے پیغام میں غزہ کے حالات کو غم انگیز قرار دیتے ہوئے، فوری جنگ بندی، صیہونی جنگی قیدیوں کی آزادی اور غزہ کے بھوک سے دوچار عوام کے لئے مدد کی اپیل کی ۔
پاپ فرانسیس نے کہا کہ ” غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کرو، قیدیوں کو آزاد کرو اور بھوکے عوام کی مدد کرو۔”