کلیسا پر اسرائیلی فوج کی بمباری، پاپ فرانسس کی جانب سے مذمت
شیعہ نیوز: پاپ فرانسس نے غزہ ميں واقع چرچ پر صیہونی حکومت کی بمباری پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
کیتھولیک عیسائيت کے سب سے بڑے پیشوا پاپ فرانسس نے غزہ میں واقع چرچ پر صیہونی فوج کی بمباری کی جانب اشارہ کیا جس میں ایک ماں اور اس کی بیٹی کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ میں اب تک 453 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، صیہونی حکومت کا اعتراف
پاپ فرانسس نے اپنے بیان میں غزہ میں بمباری میں ایک ماں بیٹی کے مارے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا جو چرچ میں پناہ لئے ہوئے تھیں۔
پاپ نے ویٹیکن میں اپنے ہفتے وار دعاعیہ پروگرام میں کہا کہ مجھے غزہ سے مسلسل نہایت تکلیف دے اور دردناک خبریں مل رہی ہیں۔
پاپ فرانسس نے مزيد کہا کہ نہتے عام شہریوں کو بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ واقعہ مقدس خاندان کی مقامی رہائشگاہ کے ساتھ پیش آیا ہے یعنی ایک ایسی جگہ پر جہاں کوئی بھی دہشت گرد موجود نہیں ہے البتہ فیملیاں، بچے، بیمار اور معذور افراد ضرور رہتے ہیں۔