مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیلیئے عراق پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس تین روزہ تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے۔ پاپ فرانسس کی عراق آمد پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے شاندار استقبال ، نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی اور بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عالم مسیحیت کے روحانی پیشواپاپ فرانسس مرجع عالم تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کیلئے تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کیلئے مسلح کاروائیوں کے آغاز کا اعلان

ذرائع کےمطابق عراق پہنچنے پر پاپ فرانسس کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عراقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہااس موقع پر فوجی دستوںنے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پاپ فرانسس کی عراق آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ پاپ فرانسس دورہ عراق کے موقع پر مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ سیستانی سے نجف اشرف میں خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاپ فرانسس کی کربلائے معلیٰ میں امام حسینؑ کے حرم کی زیارت بھی متوقع ہے ۔ جبکہ وہ عراق میں مقیم عیسائی بشپس، مشنری سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس مو قع پر عراقی قوم کی جانب سے ٹوئیٹر پر ان کا #اهلاوسهلاالبابا_فرنسيس اور #PopeInIraq کے ٹرینڈز کے ساتھ استقبال کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button