دنیا

پوپ لیو چہار دہم کی پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

شیعہ نیوز: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

نیوز نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل انہوں نے ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان جلد معاہدہ طے پائے گا، امریکی ذرائع ابلاغ

پاپ اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطینیوں کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

پوپ لیو چہار دہم نے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جنگ فوری بند کی جائے اور انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button