صیہونی حکومت کا لبنان پر شام کی سرحد سے ممکنہ حملہ، حزب اللہ کا انتباہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی متواتر خلاف ورزیوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن لبنان کی مشرقی سرحدوں کو ناامن بنانا چاہتا ہے لیکن حزب اللہ قومی دفاع کا فریضہ ادا کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کی حلیف جماعت کے رکن ایہاب حمادہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے ملک کی مشرقی سرحدوں پر ممکنہ جارحیت سے خبردار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض حکومت سیز فائر کی خلاف ورزی کے ذریعے اپنی جنگی شکست کا ازالہ کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : السویدہ کے مسلح گروہوں کا تحریر الشام کے دہشت گردوں سے مقابلہ
ایہاب حمادہ نے واضح کیا کہ حزب اللہ صیہونی دشمن کو لبنان کی سرزمین پر ہرگز قبضہ کرنے نہیں دے گی اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لبنانی مزاحمت کمزور ہو گئی ہے وہ سخت غلطی پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے 61 دن کے بعد بھی ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اگر دشمن لبنان کی سرزمین پر موجود رہے تو ہم اسے نکال باہر کر سکتے ہیں۔
لبنان کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے اگلا مرحلہ لبنان کے خلاف جنگ کی آگ بھڑکانا ہے، لیکن ہم دشمن کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہیں۔”م
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قابض حکومت شامی سرزمین میں دراندازی کے بعد مشرقی سرحدوں سے لبنان کے خلاف کارروائی کی حماقت کرتی ہے تو حزب اللہ اپنا قومی فرض پورا کرے گی۔