
مشرق وسطی
شام میں اقتدار کی رسہ کشی، داعش کا سرغنہ ہلاک
شیعہ نیوز: باخبر ذرائع نے شام میں دہشت گردوں کے درمیان اقتدار کے لئے جاری جھڑپوں میں داعش کے سرغنے کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں دہشت گردوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں داعش کا سرغنہ "ابو آمنہ السامرائی” مارا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی جارحیت میں 4 افراد شہید
گذشتہ دنوں ادلب میں مختلف دہشت گرد گرہوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپیں ہوئیں جن میں داعش کا عراقی سرغنہ "ابو آمنہ السامرائی” ہلاک ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شام میں دہشت گرد گروہ ادلب کے اندر مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں اور السامرائی کی ہلاکت سے ان تنازعات میں مزید اضافہ ہوگا۔