پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مبلغین کو عقائد کے حوالے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز: شعبہ مبلغین کے زیراہتمام “اہل منبر، چیلنجز اور ذمہ داریاں” کے موضوع پر حسیaنیہ بلتستانیہ میں ہونے والے سیمنار سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ مبلغین کے تحت حسنیہ بلتستانیہ میں “اہل منبر، چیلنجز اور ذمہ داریاں” کے عنوان سے سیمنار منعقد ہوا۔ سیمنار میں حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے تبلیغ کی اہمیت، مواقع اور مبلغین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مبلغین کو عقائد کے حوالے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسروں کو اسلامی عقائد سے روشناس کرنے سے پہلے اپنا عقیدہ مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا چاہیئے۔ سیمینار کے دوران شرکاء نے تبلیغی امور کے بارے میں مختلف سوالات کئے اور علامہ شہنشاہ نقوی نے جواب دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button