شاعر و ذاکر اہل بیت ؑشہید محسن نقوی کے قاتل کو آزاد کرنے کی تیاری مکمل
شہید محسن نقوی قتل کیس کی اہم اور حساس فائل بھی سرکاری ریکارڈ سے غائب ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نامور شاعر اور ادیب اور ذاکر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے سینے میں پینتالیس گولیاں اتار کرانہیں بےدردی سے شہید کرنے والے لشکرجھنگوی کے بدنام زمانہ دہشتگرد اجمل عُرف اکرم لاہوری نے 26 برس بعد ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
دہشتگرد و قاتل اکرم لاہوری کے ضمانت کی درخواست کرنے پر معلوم ہوا کہ قتل کیس کی اتنی اہم اور حساس فائل بھی سرکاری ریکارڈ سے غائب ہو چُکی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں جسم عراق میں لیکن دل پاکستان میں ہے، آیت اللہ بشیر نجفی کی 40 رکنی علمائے اہلسنت کے وفد سے گفتگو
ایسامحسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس سفاک دہشت گرداکرم لاہوری کی ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر سے ہی پشت پناہی کی جارہی ہے اور اسے اس کیس سے آزادکروانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
افسوس یہ کو ئی پہلا کیس نہیں ہے ہمارے ناقص اور ناقابل بھروسہ عدالتی سسٹم نے اس قبل بھی ملکی تاریخ میں درجنوں بے گناہوں کے انتہائی سفاک اور خطرناک ترین قاتلوں کو بھی کلین چٹیں دیکر باآسانی آزاد کیا ہے ۔