پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف 2 اپریل کو ملک گیر احتجاج کی تیاریاں جاری

شیعہ نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے شیعہ عزادار جوانوں کی جبری گمشدگیوں اور عدم بازیابی کے خلاف 2اپریل 2021 کوملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔

شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی اور مسلسل شیعہ جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، ملتان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور علامتی دھرنے منعقد ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق تاحال درجنوں شیعہ عزادار اس وقت قانون کو پامال کرنے والے اداروں کی غیر قانونی تحویل میں ہیں، جنہیں کئی کئی برس جبری گمشدگیاں کاٹتے گذر چکے ہیں ۔

ان جوانوں میں سے کئی ایک کے بوڑھے ماں باپ اپنے فرزندوں کی راہ تکتے تکتے یا تو خالق حقیقی سے جا ملے ہیں یا تو ان کی آنکھیں پتھراگئی ہیں۔ کئی ایک سہاگنیں اپنے شوہروں کی تلاش میں در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، کئی ایک بچوں نے جب سے اس دنیا میں آنکھ کھولی ہے اپنے بات کی جھلک تک نہیں دیکھی ۔خانوادہ اسیران ملت جعفریہ گزشتہ کئی برسوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سڑکوں پر احتجاج کرتے پھر رہے ہیں لیکن ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔واضح رہے کہ ابھی دو قبل ہی کوئٹہ سےکراچی سفر کے دوران کوئٹہ کے رہائشی دو شیعہ جوانوں کو بھی گاڑی سے اتار کر جبری طور پر لاپتا کردیا گیا ہے ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں نے گذشتہ دنوں کراچی پریس میں میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا تھا کہ اگر ہمارے جبری لاپتہ جوانوں کو فوری بازیاب یا عدالتوں میں پیش نہ کیا گیا تو 2 اپریل سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button