مشرق وسطی

عراق و شام میں پھر آگ لگانے کی تیاری

شیعہ نیوز:شام میں واقع امریکہ کے زير کنٹرول علاقوں میں داعشی عناصر کو پھر سے مسلح کئے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

امریکہ نے مسلسل تيسرے دن بھی داعشیوں کی اپنے فوجی اڈے پر منتقلی کا عمل جاری رکھا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ دو روز کے دوران دسیوں داعشی عناصر کو الحسکہ میں واقع غویران جیل سے، اسی صوبے کے جنوبی علاقے الشدادی منتقل کیا ہے۔ جن داعشیوں کو جیل سے امریکی فوجی اڈے میں منتقل کیا گيا ہے ان کا تعلق عراق سے بتایا جاتا ہے۔

امریکہ داعشی عناصر کی منتقلی کے ذریعے انہيں ایک بار پھر شامی عوام کے خلاف استعمال کئے جانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

قرائن و شواہد کے مطابق شام کے رہائشی مقامات فوجی مراکز اور حساس اور حیاتی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے لئے ان افراد کو ہرطرح کے ضروری وسائل اور گولہ بارود سے لیس کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button