مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صدر پزشکیان اور ان کی کابینہ نے بانی انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کیا

شیعہ نیوز: صدر مملکت اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے مزار میں حاضری دے کر امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے ساتھ کئے گئے تجدید عہد کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان اور کابینہ کے ارکان نے ہفتے کی صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر تجدید عہد کی۔

ایرانی پارلیمنٹ نے صدر کی مجوزہ کابینہ کی منظوری دے دی ہے، 2001ء کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے تمام وزراء کی اہلیت کی تصدیق کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے غاصب فوجیوں کا مکمل انخلا ہرسمجھوتے کی پیشگی شرط ہے، حماس اور جہاد اسلامی فلسطین

نامزد امیدواروں پر چار دن تک غور و خوض کے بعد گزشتہ ہفتے بدھ کو ووٹنگ شروع ہوئی جس میں شہید صدر ابراہیم رئیسی کی کابینہ کے تین وزراء کو اگلے چار سال تک اپنے عہدوں پر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب بھی شامل ہیں جنہوں نے تین سال قبل شہید رئیسی کی جانب سے پہلی مرتبہ نامزد کیے جانے کے مقابلے میں زیادہ پارلیمانی ووٹ حاصل کیے تھے۔

یہ کابینہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے کہ جس میں 19 وزراء کی اکثریت پہلی بار وزارتی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے۔

اسلامی انقلاب کی دو اہم شخصیتوں ، صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم ڈاکٹر محمد جواد با ہنر کی شہادت کی مناسبت سے چھٹے ہجری شمسی مہینے کے آغاز کے موقع پر ہفتہ حکومت منایا جاتا ہے جس کا آغاز اج سے ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button