مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سالگرہ انقلاب اسلامی، صدر پاکستان عارف علوی کا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے نام تہنیتی پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں انہیں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنی اور اپنے ملک پاکستان کے عوام کی جانب سے آپ کو سلام اور اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عارف علوی نے مزید لکھا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، جغرافیائی اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر نیک تعلقات استوار ہیں اور یہی روز بروز باہمی تعلقات کے فروغ کی اہم بنیاد ہیں۔

صدرِ پاکستان نے قائد انقلاب اسلامی کی صحت سلامتی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں روز بروز مزید استحکام آئے گا۔

خیال رہے کہ گیارہ فروری ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ ہے اور اب سے تینتالیس سال قبل سنہ انیس و اناسی میں امام خمینی رہ کی قیادت میں یہ انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button