
صیہونی جرائم پر انسانی حقوق کے دعویداروں کی بے عملی شرمناک ہے، صدر پزشکیان
شیعہ نیوز: صدر ایران نے تہران میں برازیل کے نئے سفیر سے ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی اور بے عملی کو شرمناک قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر 28 جولائی کو برازیل کے نئے سفیر آندرے وراس گیمارائس نے صدر ایران سے ملاقات اور ان کی خدمت میں بحیثیت سفیر اپنی تقرری کے کاغذات پیش کئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا اعتبار اور حیثیت ڈھل رہی ہے، نفتالی بینیٹ
صدر ایران نے ان سے ملاقات میں گفتگو کے دوران برکس کے سربراہ کی حیثیت سے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت میں برازیل کے موقف کی قدردانی کی۔
انھوں نے کہا کہ آج غزہ مں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہر بیدار ضمیر انسان کے لئے المناک ہے۔
صدر ایران نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو سبھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق اور ڈیموکریسی کے دفاع کے دعویدار نہ صرف یہ کہ صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہے ہیں بلکہ اس کی پشت پناہی اور اسلحہ جاتی مدد بھی کررہے ہیں جو شرمناک ہے۔