صدر سید ابراہیم رئیسی عوامی مشکلات کو قریب سے لمس کررہے ہیں, کاظم صدیقی
شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ عارضی امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں مؤمنین نے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ بھر پور شرکت کی۔ تہران یونیورسٹی میں عارضی خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رئیسی عوام کے ساتھ اور عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں مصمم ہیں۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ صدر سید ابراہیم رئیسی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں اور اس لئے انھوں نے عدلیہ سے اہم افراد کو قوہ مجریہ میں منتقل کیا ہے تاکہ مختلف اداروں پر نگرانی کا کام آسانی سے انجام دیا جاسکے۔ تہران کے عارضي امام جمعہ نے کہا کہ آج تینوں قوا کے اندر اتحاد اور انسجام پایا جاتا ہے اور تینوں قوا کے اندر عوامی خدمات کا جذبہ موجزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا 13 ویں حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ صدر سید ابراہیم رئیسی عوامی مشکلات کو قریب سے لمس کررہے ہیں اور وہ مشکلات کو دور کرنے اور کرپشن کے خاتمہ کے سلسلے میں پختہ عزم رکھتے ہیں۔ ایرانی عوام کے ساتھ ان کا قریبی رابطہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔