دنیا

صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں

شیعہ نیوز:امریکہ کے نومنتخب صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کورونا وائرس کے باعث اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلداختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہوگا۔

یادر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

ادھر امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جاری انتشار کے باعث واشنگٹن کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button