دنیا

صدر ٹرمپ کا فلسطین کے حامی طلباء اور تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی حکومت کی حمایت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے فلسطین کے حامی طلباء اور تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے حکم کے تحت فلسطین کے حامی طلباء اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں پر سخت نگرانی کی جائے گی۔ چنانچہ اگر وہ فلسطین کی حمایت میں سرگرم پائے گئے تو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تین صہیونیوں اور پانچ تھائی قیدیوں کو آج رہا کیا جائے گا، القسام بریگیڈ

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر امریکی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں یہود دشمنی کے خلاف کارروائی کے نام پر جاری کیا ہے۔

اس حکم نامے کے تحت فلسطین کے حامی طلباء اور غیر ملکی تعلیمی عملے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اگر ضروری ہوا تو سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں تعلیمی اداروں سے نکال دیا جائے گا۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد امریکی یونیورسٹیوں میں یہود مخالف جذبات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button