اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

صدر زرداری کا انوکھا اقدام، ایام عزاء کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد

شیعہ نیوز: صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری  نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے ایام عزاء یعنی محرم الحرام کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یاد رہے کہ محرم الحرام وہ مہینہ ہے کہ جس میں نواسہ رسول ص سمیت اہلبیتؑ اطہار کو بے دردی سے شہید کیا گیا، جس پر تمام دنیا میں مختلف مکاتب فکر کے پیروکار غم مناتے ہیں۔ عمومی طور پر محرم الحرام کے آغاز پر پاکستان میں صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات محرم الحرام کی اہمیت کے حوالے سے اپنے پیغامات جاری کرتی ہیں، تاہم صدر زرداری کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دعا گو ہوں کہ نیا ہجری سال ملک کے لیے امن، خوشحالی اور  استحکام کاباعث بنے۔ محرم حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ  اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ  اپنے اندر حق و باطل میں تفریق اور دین کی صحیح تعلیمات کے متعلق شعور  پیدا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button