
اہم پاکستانی خبریں
وزیر اعظم عمران خان کا لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اس مشکل وقت میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیروت میں دھماکے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا دھماکے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے، مشکل گھڑی میں ہم لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔