اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا خود کوئٹہ جانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز:سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے آغاز اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ مزاکرات کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خود کوئٹہ جانے اور وارثان شہداء سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج شام گئے تک اپنے خصوصی طیارے سے کسی بھی وقت کوئٹہ کیلئے ورانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کی سرکردہ شخصیات اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین اور وارثان شہداء کے مطالبات سنیں گے اور ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ میں شہید ہوانے والے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے جنازوں کے ہمراہ گذشتہ تین روز سے مغربی بائی پاس پراحتجاجی دھرنا جاری ہے ۔اس دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں بھی احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوچکاہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت کی اور اپنے کوئٹہ جانے کی خبر سے آگا ہ کیا۔

شیخ رشید احمد نے کوئٹہ دھرنے میں پہنچ کر شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین اور وارثان شہداء سے مزاکرات کیئے اور ان مزاکرات میں ناکامی اور مظاہرین کی جانب سے ہر صورت وزیر اعظم کے کوئٹہ آنے کے مطالبے پر وہ واپس اسلام آباد لوٹنے پر مجبور ہوئے اور آج وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button