اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 21 مئی کو کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد سے ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین ہمارا دوست ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی ہے۔ چین نے کرپشن کے خلاف بھی جہاد کیا، چھوٹے لوگوں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوتی، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ چین کی بہت سی ایسی کامیاب پالیسیاں ہیں جنہیں ہمیں اپنانے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چین کی مدد سے لگنے والا پلانٹ تھری جی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ ملک میں کلین انرجی بہت ضروری ہے۔ پاور پلانٹ 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پاور پلانٹ پاکستان اور چین کے اشتراک سے لگایا گیا۔ ملک کیلئے کلین انرجی بہت ضروری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ منصوبے سے پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت ہوگی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے کا دن منا رہے ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات عام عوام تک پہنچ گئے ہیں۔ چین کے ساتھ ہر سطح کے تعلقات ہیں۔ چین کے ساتھ عوام کا بھی جذباتی لگاؤ ہے۔ ایسے ملک سے دوستی ہے جس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ گلوبل وارمنگ میں ایسے منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں۔ چین ایسا ملک ہے جس کی مثال نہیں۔

واضح رہے کہ پاور پلانٹ کی آپریشنل مدت 60 سال ہے جسے مزید 20 سال تک بڑھایا جائے گا۔ یہ جدید ترین جنریشین کا نیوکلیئر پلانٹ ہے۔ پاکستان، ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحت 6 پلانٹ پر کام کر رہا ہے۔ نیو کلیئر پاور پلانٹ حفاظت اور سیفٹی کے جدید ترین انتظامات سے آراستہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close