دنیا

لندن اور پیرس میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

شیعہ نیوز: لندن اور پیرس میں عوام اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے ہیں۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف مظاہروں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

برطانیہ اور فرانس کے دارالحکومتوں میں عوام نے دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حلب اور ادلب میں دہشت گردی، شام اور عراق کی سرحد بند

ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس اور لندن میں ہزاروں عوام اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کیے۔

اناتولی نے کہا ہے کہ لندن میں برطانوی عوام نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button