دنیا

فلسطین کے حامی مظاہرین نے نیویارک میں مصروف مرکز بند کردیا

شیعہ نیوز: امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے ایک اہم ٹرانسپورٹ مرکز کو بند کردیا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے ایک اہم ٹرانسپورٹ مرکز کو بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے نیتن یاہو کو زیلنسکی سے زیادہ ذلیل کیا، صیہونی صحافی

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین نے نیویارک کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس مصروف مرکز کو مکمل طور پر بند کردیا۔

یہ احتجاج اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور غزہ میں جاری جنگ میں امریکی حمایت کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والے مظاہروں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button