
شاعر اہلبیتؑ حسن اکبر کمال کے مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف شاعر اہلبیتؑ مرحوم پروفيسر سيد حسن اکبر کمال کے مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی اور تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
معروف شاعر اہلبیتؑ مرحوم پروفيسر سيد حسن اکبر کمال کے مجموعہ کلام”سرمايۂ مدحت “ کی تقریب رونمائی اور تعزیتی اجلاس کا انعقاد علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی زیر نگرانی چلنے والے تحقیقی و ادبی ادارے باب العلم دارلتحقیق میں کیا گیا۔
اس تقريب ميں جناب یداللہ حیدر،جناب سیدرفيق عباس جعفری،جناب ڈاکٹرجاويدمنظر،جناب سيّدعباس حيدر زيدی، جناب سيّد شاعر حسين زيدی شاعر،جناب پروفيسر سيّدوقارحيدرزيدی،جناب سيّدذوالفقارحسين نقوی،جناب محمد عاقل قريشی،جناب سيّدمحمد رضارضوی، جناب ساجد رضوی،جنا ب سہيل شاہ ،جناب سيّد محمد شجاع رضوی ،جنا ب مولانا منظور حسين ابوا لحسنی اور جناب مولانا سيّد شہنشاہ حسين نقوی نے منظوم کلام پیش کئے۔
مقررین نے شاعر اہلبیتؑ مرحوم پروفيسر سيد حسن اکبر کمال کی خدمات پر روشنی ڈالی اوران کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔