
شہید مظفر کرمانی کی برسی پر جائے شہادت پر پروگرام
شہید مظفر کرمانیؒ آگاہ شہید ہیں، شہید مظفر کرمانیؒ کربلا کے راستے کے شہید ہیں، شہادت کا راستہ مشکل بھی ہے اور آسان بھی ہے، شہید مظفر کرمانیؒ عاشق امام حسینؑ تھے
شیعہ نیوز: کراچی میں شہید مظفر علی کرمانیؒ اور ان کے باوفا ساتھی شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی پر اجتماع کا انعقاد خانوادہ شہداء کی جانب سے جائے شہادت شہید مظفر علی کرمانیؒ و نظیر عباس پر کیا گیا۔
برسی کے اجتماع سے پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، مولانا ہادی ولایتی اور مولانا حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 7 خوراج ہلاک
مقررین نے کہا کہ شہید مظفر کرمانیؒ آگاہ شہید ہیں، شہید مظفر کرمانیؒ کربلا کے راستے کے شہید ہیں، شہادت کا راستہ مشکل بھی ہے اور آسان بھی ہے، شہید مظفر کرمانیؒ عاشق امام حسینؑ تھے۔
اس موقع پر شاہد بلتستانی اور ابراہیم بلتستانی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ خانوادہ شہداء کی جانب سے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں شہداء کے جائے شہادت پر شمع روشن کیں گئیں۔