پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امن کیلئے ممنوعہ گروپوں کو آہنی شکنجے میں جکڑا جائے،حسین مقدسی

شیعہ نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ حضرت امام علی نقی علم و کمال کے پیکر تھے اور اپنے کردار و افکار سے ہر دور میں اسوہ رسول ؐ کی عملی تفسیر پیش کی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت حضرت امام علی نقی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مجالس عزا ہوئیں اور تابوت کے جلوس برآمد کیے گئے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے باورکرایاکہ آج پوری دنیا میں جہاں بھی پرچم اسلام لہرا رہا ہے وہ محمد و آل محمد ؐ کا مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ گروپوں کے سربراہوں، سہولت کاروں کو آہنی شکنجے میں جکڑ ا جائے تا کہ ملک و امن و امان کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button