اہم پاکستانی خبریں

کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد

شیعہ نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 لاگو ہو گی۔ عید کی چھٹیوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا نہروں میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہوگی۔

صوبہ بھر کی عید گاہوں، مساجد اور مدارس میں اضافی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام مویشی منڈیوں میں بھی بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ انتظامیہ یقینی بنائے کہ مویشی منڈیوں میں کسی قسم کا کمیشن یا بھتہ وصول نہ کیا جائے، پنجاب بھر میں کوئی غیرقانونی مویشی منڈی قائم نہ ہونے دی جائے، مری اور گلیات میں سیاحوں کی آمد اور ٹریفک کنٹرول کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، عید سے قبل تمام انتظامات یقینی بنانے کیلئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پولیس اور متعلقہ محکموں کیساتھ میٹنگز کا انعقاد یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button