مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

معروف ایرانی عالم دین قاسمیان سعودی قید سے رہا ہو گئے

معروف قرآنی شخصیت حجت‌الاسلام قاسمیان کو سعودی عرب میں حراست میں لیے جانے کے بعد ایران کے قونصل خانے کی مسلسل کوششوں سے رہا کر دیا گیا ہے

شیعہ نیوز: گذشتہ دنوں سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے معروف ایرانی عالم دین رہا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف قرآنی شخصیت حجت‌الاسلام قاسمیان کو سعودی عرب میں حراست میں لیے جانے کے بعد ایران کے قونصل خانے کی مسلسل کوششوں سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل کے معروف قرآنی پروگرام "محفل” کے سرکاری صفحے پر جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حجت‌الاسلام قاسمیان سعودی عرب میں ایرانی قونصل خانے کی مسلسل پیروی کے نتیجے میں رہا کر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: موساد کیلئے جاسوسی ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی دے دی گئی

حجت الاسلام قاسمیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آپ لوگوں کی دعاؤں اور سعودی عرب میں ایرانی قونصل خانے کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں جیل سے آزاد ہوا ہوں اور دبئی کے راستے ایران واپس جارہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button