
ممتاز عالم دین و سابق ڈائریکٹر ریڈیو تہران آغا سید محمد رضوی بلتستانی انتقال کر گئے
کراچی میں آغا سید محمد رضوی بلتستانی کی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی 2025 بروز منگل بعد از نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ پنجتنی، بلتستانی محلہ۔ اے بی سینیا لائن کراچی میں ادا کی جائے گی
شیعہ نیوز: ممتاز عالم دین، دانشور، سابق ڈائریکٹر ریڈیو تہران آغا سید محمد رضوی بلتستانی پیر کی شب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی بمطابق 15 ذیقعد بروز منگل بعد از نماز ظہرین جامع مسجد جامعہ المنتظر میں پڑھائی گئی۔ بعد ازاں آپ کو تدفین کے لئے کراچی منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات کے مطابق قربانی کی سازش شدید اشتعال انگیزی ہے، الشیخ عکرمہ صبری
کراچی میں آغا سید محمد رضوی بلتستانی کی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی 2025 بروز منگل بعد از نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ پنجتنی، بلتستانی محلہ۔ اے بی سینیا لائن کراچی میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں آپ کی تدفین وادی حسین میں ہوگی۔
ہم مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ پروردگار مرحوم کو جوارِ محمد و آل محمد ؑ میں بلند مقام عطا فرمائے، آمین۔