مشرق وسطی

ایران و سعودی عرب کے درمیان مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون میں فروغ

شیعہ نیوز: ایران کی انفارمیشن ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کے سربراہ اور سعودی عرب کے مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن (سی ایس ٹی) کے سربراہ نے ریاض میں ایک ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور تجربات کے تبادلے پر زور دیا ہے ۔

ایران کی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے محمد محسن صدر نے ریاض میں انٹرنیٹ گورننس فورم (IGF) کے موقع پر سعودی عرب کے کمیونیکیشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن (CST) کے سربراہ محمد سعود التمیمی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں امداد کے داخلے پر پابندی برقرار ہے، اوچا

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس شعبے میں موجودہ گنجائش پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں سعودی عرب کے آئی سی ٹی کے بڑے منصوبوں میں ایران کی نجی شعبے کی کمپنیوں کی صلاحیتوں اور توانائيوں کے استعمال پر زور دیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقوں نے مشترکہ مفاہمتی نوٹ کی شکل میں تمام مذکورہ امور کی پیروی پر اتفاق کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button