اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کے خلاف پراپیگنڈہ کرونا کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے سیاسی عناد کی بنیاد پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر ملک میں تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔اس سنگین ترین صورتحال میں کسی سینئر سیاست دان کی طرف سے ایسے غیر منطقی اور بے سروپا بیان کی توقع نہیں کی جاسکتی۔خواجہ آصف کی طرف سے وفاقی وزیر کی مخالفت میں جس طرح شیعہ قوم کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ سراسر بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہے۔مذکورہ بیان فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والے عناصر کے شرپسندانہ عزائم کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان میں داخل ہوتے ہی ایف آئی اے کے اہلکار زائرین سے پاسپورٹ لے لیتے ہیں ان میں سےکسی شخص کےتفتان سے نکلنے کا کسی صورت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔طے شدہ طریقے کے مطابق متاثر افراد کو ادھر ہی قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاتا ہے جبکہ صحت مندافراد کو واپس ان کے شہروں میں روانہ کر دیا جا تا ہے۔میڈیا پر آکر زائرین کے حوالے سے ابہام پیدا کر کے کرونا کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کیا جا رہا ہے۔جو پورے ملک کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ وہاں سے زائرین کو پاکستان میں زبردستی دھکیل دیا گیا۔ ایران میں پندرہ سے بیس ہزار پاکستانی زائرین تاحال موجود ہیں۔موجودہ صورتحال ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کی متحمل نہیں ہے۔ تمام جماعتوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی مخالفت کو نظر انداز کرکے ایک پیج پر آئیں تاکہ اس وبا کو شکست دی جا سکے جس نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button