سانحہ بگن اوچت کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج جاری
اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاراچنار کے مومنین کے قتل عام اور ریاستی ادارواں کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں
شیعہ نیوز: پاراچنار کے مومنین کے قافلے پر تکفیری دھشتگردوں کے بیہیمانہ حملے اور درجنوں مومنین کے قتل عام کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیسن پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام پاراچنار کے مومنین کے قتل عام اور ریاستی ادارواں کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے نے مغرب والوں کو رسوا کردیا، خرازی
کل پاراچنار سے پشاور آنے اور جانے والے دو کانوائے پر تکفیری دھشتگردوں کی جانب سے انتہائی منظم انداز میں 3 مقامات (بگن، اوچت، مندوری) پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، جبکہ شہداء میں خواتین، بزرگ اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہدائے غزہ کی تعداد 44 ہزار 56 تک پہنچ گئی
یاد رہے یہ کانوائے جس میں تقریباۤۤ 200 کے قریب گاڑیاں موجود تھیں، ریاستی اداروں کی حفاظت میں حرکت کر رہے تھے، البتہ حملے کے وقت سکیورٹی انتظامات ناکافی ثابت ہوئے جبکہ سکیورٹی پر معمور اہلکار حملہ آوروں اور انکے حملے کی سمت کا تعین ہی نہ کر سکے، جس کے نتیجے میں شیعان حیدر رار کو ایک بار پھر درجنوں معصوم جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔