رجوعہ سادات، علامہ راجہ ناصر اور مرکزی صدر آئی ایس او کیخلاف پابندیوں پر احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی یونٹ رجوعہ سادات کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عارف الجانی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت شیعہ علما پر چنیوٹ میں داخلہ پر عائد کی گئی پابندیوں کیخلاف آئی ایس او پاکستان کے کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ علامتی مظاہرے میں شریک شرکا نے پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ اور چنیوٹ پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ آئی ایس او کے کارکنان نے قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر صورت میں پابندیاں ختم کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ علامتی مظاہرے کے شرکا سے رکنِ ذیلی نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن علامہ گلزار جعفری نے خطاب کیا۔