پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور سانحہ کرم کیخلاف گورنر ہاوس پر احتجاج

شیعہ نیوز:کرم میں بے گناہ مسافروں کے قتل عام کیخلاف پشاور میں ملت جعفریہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور شیعہ تنظیموں کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اور جامعہ عارف الحسینی کے مولانا عابد حسین شاکری نے کی۔ مظاہرین نے پاراچنار کے کانوائے میں مسافروں اور معصوم بچوں سمیت خواتین کی بے گناہ شہادتوں اور نااہل ریاستی اداروں کے ناکامی کے خلاف پشاور پرس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور پھر مظاہرین ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں بھرپور انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مظاہرین نے حکومت اور دہشتگردوں کیخلاف نعرہ بازی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button