پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک ایران ریمدان بارڈ رسے تین شیعہ علماء کی جبری گمشدگی، گارگل روڈ ہر طرح کے آمد و رفت کیلئے بند

اس موقع پر پرنسپل جامعہ زینبیہ شیخ شریف مہتاب نجفی نے کہا کہ مرکزی دھرنہ ہمیں روزانہ احتجاج کا حکم دے یا مکمل دھرنہ دے تو ہم ہر وقت تیار ہے۔

شیعہ نیوز: علماء حق کی بازیابی کے لیے کھرمنگ ترکتی میں بھرپور انداز میں احتجاج کیا گیا، سینئیر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ شیخ یعقوب محمدی اور پرنسپل جامعہ زینبیہ شیخ شریف مہتاب نجفی و دیگر مقررین نے مرکزی دھرنہ کھرمنگ خاص کے منتظمین کے ہر حکم پر عمل کرنے کی یقین دھانی کی۔

اس موقع پر پرنسپل جامعہ زینبیہ شیخ شریف مہتاب نجفی نے کہا کہ مرکزی دھرنہ ہمیں روزانہ احتجاج کا حکم دے یا مکمل دھرنہ دے تو ہم ہر وقت تیار ہے۔شیخ یعقوب محمدی سینیئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ملک پاکستان میں ملت تشیع کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک اب ختم ھونا چاہیے۔ اس وقت جو حالات پیدا کیا جا رھا ہے اس میں ملکی سلامتی خطرے میں ہے۔ گلگت بلتستان کو فلسطین بنانے کی کوشش کو ہم کبھی کامیاب ھونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اس وقت قوم کے جوانوں کے لیے سب سے بڑی ذمہ داری اپنے آپ کو دور حاضر کے علم وفن سے آراستہ کرنا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

ہمارے تین رہنماؤں علماء کرام جن کو بے جرم وبے خطاء لاپتہ کیا گیا ہے فی الفور رہا کیا جائے وگرنہ اس احتجاج و دھرنوں کا دائرہ پھیلتا ھوا جائے گا۔ اس وقت ضلع کھرمنگ یعنی کارگل سیکٹر میں ہر طرح کے آمد و رفت کے لیے گارگل روڈ بند کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button