مقبوضہ تل ابیب میں ہزاروں آباد کاروں کا احتجاجی مظاہرہ، نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی
شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع نے تل ابیب میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں کے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی خبر دی ہے۔
شہاب نیوز نے بتایا ہے کہ مقبوضہ تل ابیب میں آج رات صہیونی آبادکاروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے میں احتجاج کرنے والے صہیونیوں نے غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمت درمیان جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ سینکڑوں صیہونی آباد کاروں نے تل ابیب میں اس حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں تاخیر پر احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے گھر پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں تین افراد گرفتار
نیز صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ نیتن یاہو کو ہمارے بچوں کی کوئی پرواہ نہیں اور کابینہ قیدیوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتی۔
ان صہیونی آباد کاروں نے کہا کہ ابھی تک قیدیوں کی واپسی کے لیے کوئی سیاسی اقدام نہیں کیا گیا ہے اور نیتن یاہو اسرائیلیوں کی خواہشات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کو فوجی کامیابی حاصل نہ ہونے کے باعث مقبوضہ علاقوں میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف تنقید میں شدت آگئی ہے۔
نیتن یاہو مخالفین ان پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے خلاف قانونی مقدمات کی سماعت سے بچنے اور اقتدار میں رہنے کے لیے وقت لے رہے ہیں۔
جب کہ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ یہ رجیم وقت ضائع کئے بغیر فلسطینی مزاحمت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرے اور غزہ کی پٹی پر ہونے والے وحشیانہ حملے اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے۔