عراق: انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرہ، 2 افراد جاں بحق 125 زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض درج کرانے کے لئے عراقی عوام نے بغداد کے گرین زون میں مظاہرہ کیا جو تصادم میں بدل گیا۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے والے مظاہرین جلوس کی شکل میں بغداد کے گرین زون پہنچے اور وہاں خیمے نصب کر کے انتخابی نتائج کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز سے ان کی جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 125 زخمی ہوئے۔
احتجاجی مظاہرین ملک کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی مخالفت کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کررہےتھے۔
عراق کے پارلیمانی انتخابات 10 اکتوبر 2021 کو منعقد ہوئے تھے۔ مظاہرین ومخالفین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور بیرونی قوتوں بالخصوص متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے عراق کے انتخابی عمل اور ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی ہے کیونکہ ووٹوں کی گنتی کے لئے استعمال ہونے والی الیکٹرانیک مشینوں کے سرور متحدہ عرب امارات میں نصب تھے ۔
عراق میں 10 اکتوبر کو 329 کرسی والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مقتدی صدر کی قیادت والے صدر دھڑے کو سب سے زیادہ 73 سیٹیں ملیں ہیں۔