اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر اعظم کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی مگر مظلومین کوئٹہ کی آواز سات سمندر پار امریکہ تک پہچ گئی

کوئٹہ کے شہید ہزارہ مظلوموں کی آواز سات سمندر پار امریکہ تک پہنچ گئی لیکن وزیر اعظم ہاؤس کے مکین تک نہ پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کوئٹہ کے مظلوم شیعہ ہزارہ مومنین کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیئے امریکی شہر نیو یارک میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔
مظاہرین نے مظلومین کوئٹہ کے حق میں نعرے بلند کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ کے مظلوموں کی آواز کو سنیں۔
کوئٹہ کے مظلوموں کی آواز امریکہ تک تو پہنچ گئی لیکن وزیر اعظم ہاؤس کے مکین عمران خان کے کانوں تک نہیں پہنچ پارہی جن کو شہداء کے لواحقین گزشتہ 5 دنوں سے سخت سردی میں اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ بیٹھے کوئٹہ بلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو داعش کے دہشتگردوں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے ذبح کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button