پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین جلوس کے خلاف بلاجواز ، غیر آئینی وغیر قانونی مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاجی دھرنا

شیعہ نیوز ٹنڈو محمد خان کے مومنین کا بھرپور استقامت کا مظاہرہ، سندھ حکومت اور متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر نکالے جانے والے مشی جلوس کے خلاف بلاجواز ، غیر آئینی وغیر قانونی مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ عزاداروں کی بڑی تعداد نے مین حیدر آباد روڈ کو بلاک کرکے 5 گھنٹے طویل دھرنا دیا، عزاداروں نے نماز باجماعت بھی اداکی، پولیس انتظامیہ سے شہری آزادی کے منافی درج ایف آئی آر کے فوری خاتمے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان کے عزاداران حسینی نے سندھ حکومت اور متعصب پولیس انتظامیہ کے ذکر نواسہ رسول ؐ کے خلاف بلاجواز اقدامات اور اربعین امام حسینؑ کے موقع پر عزاداروں کی جانب سے پیدل واک (مشی) کرنے پر درج ایف آئی آر کے فوری خاتمے کے لئےمین حیدر آباد روڈ پر 5 گھنٹے کا طویل دھرنا دیا۔ذرائع کے مطابق عزاداروں کے پرامن احتجاجی دھرنے کے سبب ٹنڈومحمدخان حیدرآباد شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہوگئی تھی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما یعقوب حسینی، ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما محب علی بھٹو، مولانا امیر حسین رحمانی، مولانا کاظم علی مطہری، مولانا ذولقرنین حیدرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے شیعیان حیدرکرارؑ کو ذکر امام حسینؑ سے نہیں روک سکتے، کسی بھی شہری کا کسی بھی شاہراہ سے گذرنا کیسے قانون کی خلاف ورزی ہوسکتا ہے ؟ دنیا کے کسی ملک میں شہریوں کے پیدل چلنے پر پابندی عائد نہیں تو پاکستان میں کس قانون کے تحت عزاداران حسینی ؑ کےخلاف مقدمے قائم کیئے جارہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں متعصب انتظامیہ نے عزاداروں کے خلاف وہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے اختیار کیا ہوا ہے، بعدازاں پولیس حکام اور دھرنے کے منتظمین کے درمیان طویل مزاکرات کے بعد اس یقین دہانی پر دھرنا پرامن طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا کہ جلد عزاداروں کے خلاف درج یہ غیر آئینی وغیر قانونی ایف آئی آر ختم کردی جائے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button