
یورپ میں بھی غاصب صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے
شیعہ نیوز: برطانیہ میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں نے ایک بار پھر لندن کی سڑکوں پر نکل کر غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عام شہریوں کا قتل عام اور خاص طور سے عورتوں اور بچوں کو تہہ تیغ کئے جانے کی مذمت کی۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے کا مطالبہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی۔
جرمنی کے شہر برمرہاون میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی جرائم کی مذمت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرین کے ساتھ صلح کیلئے شرط عائد کردی
جرمنی میں فلسطین کی حمایت میں اس قسم کے یہ مظاہرے ایسی حالت میں ہورہے ہیں کہ جرمن حکومت نے فلسطین کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
فرانسیسی شہریوں نے بھی موسم خزاں کی بارش کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں اجتماع کیا ۔
سب سے بڑا مظاہرہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کیا گیا جس میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے اور اس علاقے میں فائر بندی کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے۔