دنیا

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس سے نیویارک تک مظاہروں میں شدت

شیعہ نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کو دبانے کے لیے لاس اینجلس میں فوجی دستوں کی تعیناتی میں اضافے کے ساتھ ہی، امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہروں نے شدت پکڑلی۔ لاس اینجلس سے لے کر بوسٹن، سان فرانسسکو، ڈیلاس، شکاگو، اٹلانٹا اور ٹمپا کے ساتھ ساتھ نیو یارک تک میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کی جبری بے دخلی کے خلاف سینکڑوں افراد نے نیویارک شہر میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ باقر نے مولانا شبیر میثمی کو عزاداری کمزور کرنے سے خبردار کردیا ،ویڈیو لنک میں 

مظاہرین جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے، نیویارک میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور اس ادارے کو اس ریاست سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پیر کو مین ہٹن میں ففتھ ایونیو پر واقع ٹرمپ ٹاور کی لابی میں درجنوں مظاہرین کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جبری بے دخلی میں اضافے پر احتجاج کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button