مشرق وسطی
ترکی کے صدر اردوغان کے خلاف انقرہ اور استنبول میں احتجاجی مظاہرے
شیعہ نیوز: ترکی کی کرنسی لیرکی ڈالر کے مقابلے میں شدید کمی کے بعد ترکی کے صدر اردوغان کے خلاف عوامی مظاہرے شروع ہو گئےہیں ۔ ترکی کے شہرانقرہ اور استنبول میں عوام نے اردوغان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔
سماجی سائٹوں پر منتشر کی گئی تصویروں اور ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ مظاہرین اردوغان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ترک پولیس نے استنبول کے تقسیم اسکوائر کو بھی بند کردیا ہے۔ ادھر اردوغان کے مخالف دو اپوزیشن رہنماؤں کلیچدار اوغلو اور میرال اکشنیر نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔