دنیا

جرمنی میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر احتجاج اور تشدد

شیعہ نیوز:یوم مزدور سے قبل احتجاجی مظاہرین نے برلن میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں کو کئی بار زدوکوب اور ان پر تشدد کیا گیا۔ اس مظاہرے کے دوران کم از کم ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مظاہرے میں کم از کم تین ہزار تین سو افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف پٹاخوں اور آگ لگانے والے مادے کا استعمال کیا جبکہ پولیس نے کئی بار مظاہرے کو روک دیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روزمجموعی طور پر تین ہزار چار سو پولیس اہلکاروں نے مظاہروں کے موقع پر ڈیوٹی انجام دی۔

جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فائزر نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوری بحث میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پولیس تشدد کرنے والوں کا مقابلہ کرے گی چاہے وہ بائیں بازو سے تعلق رکھتے ہوں چاہے دائیں بازو سے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button